ہر دار اور رسن میں جلوہ اسی کا دیکھا
ہر دار اور رسن میں جلوہ اسی کا دیکھا
کاکل کی ہر شکن میں جلوہ اسی کا دیکھا
کعبہ ہو یا کلیسا مسجد ہو یا کہ مندر
ہر ایک انجمن میں جلوہ اسی کا دیکھا
ہر شاخ اور شجر میں ہر پھول اور کلی میں
نسریں میں نسترن میں جلوہ اسی کا دیکھا
نغموں میں بلبلوں کے کو کو میں قمریوں کی
ہر گل میں گل بدن میں جلوہ اسی کا دیکھا
حسن صنم کے اندر پنہاں اسی کو پایا
بت اور برہمن میں جلوہ اسی کا دیکھا
ہر ناز ہر ادا میں شوخی میں اور حیا میں
اس شوخ کے دہن میں جلوہ اسی کا دیکھا
یہ سب اسی صنم کے قدرت کے ہیں کرشمے
حسن اور بانکپن میں جلوہ اسی کا دیکھا
آئی نظر لحد میں بعد فنا وہ صورت
منہ چھپتے ہی کفن میں جلوہ اسی کا دیکھا
پروانے ہیں فدائی جس شمع رو کے سنجرؔ
ہر شام انجمن میں جلوہ اسی کا دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.