ہر ایک دور میں حق کے نقیب ہیں ہم لوگ
ہر ایک دور میں حق کے نقیب ہیں ہم لوگ
قسم خدا کی بڑے خوش نصیب ہیں ہم لوگ
یہ اور بات ہم اس کو رفیق سمجھے تھے
یہ اور بات وہ سمجھا رقیب ہیں ہم لوگ
زبان کاٹ نہ لے شب کا شہر یار کہیں
خطا یہ ہے کہ سحر کے خطیب ہیں ہم لوگ
ہمارے پاس انا لا زوال دولت ہے
سمجھ رہا ہے زمانہ غریب ہیں لوگ
ہمارا نام شہیدوں کی صف میں شامل ہے
فراز دار سے اتنے قریب ہیں ہم لوگ
ہمی ہیں صاحب سجادۂ قلم ناظمؔ
ادب سے سر کو جھکاؤ ادیب ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.