ہر ایک گوشہ میں رنگ بہار دیکھا ہے
ہر ایک گوشہ میں رنگ بہار دیکھا ہے
محمد طالب الرحمن انعامدار طالب
MORE BYمحمد طالب الرحمن انعامدار طالب
ہر ایک گوشہ میں رنگ بہار دیکھا ہے
مری نگاہ نے جلوہ ہزار دیکھا ہے
سبھی تو جلوۂ جاناں کا کر رہے تھے گلہ
نگاہ لطف و کرم کس نے یار دیکھا ہے
ہم ان کی بزم سے مایوس اٹھ گئے لیکن
نگاہ حسن کو آئینہ دار دیکھا ہے
کلی کلی میں گلستاں میں فطرت گل میں
کہاں کہاں نہ دل بے قرار دیکھا ہے
گواہی دیتے ہیں رہ رہ کے آج اے طالبؔ
فلک کے چاند ستاروں نے پیار دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.