ہر ایک لفظ مکمل کتاب کر دیتا
جسے وہ چھو کے گزرتا گلاب کر دیتا
میں بھیگی آنکھ سے پڑھتا اسی کی تحریریں
خدا کے نام اگر انتساب کر دیتا
سنہرے خواب دکھا کر وہ بوڑھا جادوگر
مجھے بھی چاند کھلاتا خراب کر دیتا
کسی کی یادیں کناروں پہ چھوڑ آئے ہیں
وگرنہ جینا سمندر عذاب کر دیتا
بس ایک پل کے لیے مجھ کو روشنی ملتی
وہ ایک پل تو مرا کامیاب کر دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.