ہر ایک شے ہے میسر کوئی کمی تو نہیں
ہر ایک شے ہے میسر کوئی کمی تو نہیں
محبتوں کی یہ بارش کبھی تھمی تو نہیں
وہ دور حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے
تمازتوں میں بھی شاید کوئی نمی تو نہیں
پرانے زخم کریدے ہیں اس خیال سے بھی
کہ گرد وقت کی ان پر کہیں جمی تو نہیں
بنے جواز بھلا کیا شکستہ پائی کا
مری اڑان تخیل میں کچھ کمی تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.