ہر ایک شے میں نہاں روح جستجو تم ہو
ہر ایک شے میں نہاں روح جستجو تم ہو
ہمارے درد بھرے دل کی آرزو تم ہو
مرے جنوں نے گریباں کو چاک کر کے انہیں
کہا اشاروں میں سامان صد رفو تم ہو
جدھر نگاہ گئی تم ادھر نظر آئے
تمہارے جلوے ہیں ہر شے میں چار سو تم ہو
کہے گی لاکھ میں میری نگاہ عالم میں
زمانے بھر کے حسینوں میں خوبرو تم ہو
چٹک کے کہتے ہیں تم سے یہ غنچہ ہائے چمن
ہمارا حسن دل آویز رنگ و بو تم ہو
چلے ہو سامنا اس برق وش کا کرنے کو
سنبھل کے ہونا جو منظورؔ روبرو تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.