ہر ایک شخص جہاں انتقام لے رہا تھا
ہر ایک شخص جہاں انتقام لے رہا تھا
وہاں میں صبر و تحمل سے کام لے رہا تھا
اسیر گوشۂ گمنامی جاننے والو
میں اپنی ذات میں لطف قیام لے رہا تھا
دوانگی کا سبب پوچھا جا رہا تھا مری
میں چپ تھا اور ہجوم اس کا نام لے رہا تھا
وہ جن کا سوچ کے شہزادے خوف کھا رہے تھے
وہ فیصلے تو تمہارا غلام لے رہا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.