ہر ایک شخص کی پگڑی اچھالنے والا
ہر ایک شخص کی پگڑی اچھالنے والا
ذلیل ہوتا ہے ذلت میں ڈالنے والا
اسے بھی وقت نے بزدل بنا دیا ہے جو
تھا بات بات پہ خنجر نکالنے والا
کبھی تو ڈالے گا اس میں خوشی کا ٹکڑا بھی
جہاں کے غم مری جھولی میں ڈالنے والا
میں آئنہ ہوں مری شخصیت ہے آئینہ
یہ سوچ لے ذرا کیچڑ اچھالنے والا
ہر ایک لفظ بتاتا ہے کیفیت دل کی
ہوں واردات کو شعروں میں ڈھالنے والا
زمانہ لاکھ بھی چاہے گرا نہیں سکتا
خدا کا لطف ہے مجھ کو سنبھالنے والا
میں اپنی بھوک کا اظہار کیوں کروں مختارؔ
مجھے نہ بھولے گا دنیا کو پالنے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.