ہر ایک شخص شناسا دکھائی دیتا ہے
ہر ایک شخص شناسا دکھائی دیتا ہے
یہ آئینے میں مجھے کیا دکھائی دیتا ہے
یہ کس مقام پہ لائی ہے آرزو مجھ کو
یہاں تو غیر بھی اپنا دکھائی دیتا ہے
قریب جا کے تمہارے بھی لوٹ آیا ہوں
کہ اپنے درد کا رشتہ دکھائی دیتا ہے
مری نگاہ میں چبھتے ہیں ہجر کے کانٹے
جو گل بہار میں تنہا دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.