ہر ایک زیست کا لمحہ بھلے نہال نہ ہو
ہر ایک زیست کا لمحہ بھلے نہال نہ ہو
کوئی تو دور ہو ایسا کہ جو محال نہ ہو
دعا یہ کر نہ کوئی زندگی میں ایسا ملے
جو ہم سفر تو رہے اور ہم خیال نہ ہو
لے اتنا رخت سفر کہ سفر بھی کٹ جائے
اور اس کا بوجھ ترے واسطے وبال نہ ہو
سفر میں اتنی ہی رفتار رکھ کہ آخر کار
پہنچ کے تو سر منزل کہیں نڈھال نہ ہو
عمل وہ کر کہ ندامت نہ جس پہ ہو تجھ کو
وہ بات کہہ کہ تجھے بعد میں ملال نہ ہو
خدا مقام اگر دے تو بس وہ اتنا ہی
کہ جس کے بعد مقدر میں پھر زوال نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.