ہر فلک بوس عمارت ہے انا کی تصویر (ردیف .. ن)
ہر فلک بوس عمارت ہے انا کی تصویر
اور میں ٹوٹ کے گرتی ہوئی دیوار میں ہوں
تم کو تنہائی کا احساس ہوا کیوں آخر
میں تو مدت سے تمہارے در و دیوار میں ہوں
شہر کے شہر پہ ہے نیند کا افسوں طاری
میں ہوں خوش بخت کہ اک دیدۂ بے دار میں ہوں
نہ سمندر نہ گھٹاؤں کی رہین منت
بھیگتی اپنے ہی جذبات کی بوچھار میں ہوں
ذہن اور جسم تو ہیں کار زیاں میں مصروف
روح کے ساتھ میں اک حسرت دیدار میں ہوں
اس کی آوارہ نگاہی کا گلا کیا شہلاؔ
میں تو خود اپنے ہی اقرار میں انکار میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.