ہر فضا اور ہر اک سمت نظر رکھتا ہوں
ہر فضا اور ہر اک سمت نظر رکھتا ہوں
میں ہوں شاعر میں دو عالم کی خبر رکھتا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ ہے مجھ کو کسی منزل کی تلاش
خود میں منزل ہوں مگر ذوق سفر رکھتا ہوں
رہرو راہ محبت کی ہے منزل ہی جدا
میں زمانے سے الگ راہ گزر رکھتا ہوں
شعر میں خون جگر سے مرے رنگینی ہے
شاعری کے لئے میں خون جگر رکھتا ہوں
اک نظر سے مری ٹوٹے ہوئے دل جڑتے ہیں
میں مسیحا ہوں محبت کی نظر رکھتا ہوں
خود بخود دل سے مرے شعر ٹپک جاتے ہیں
کب غزل کہنے کا ورنہ میں ہنر رکھتا ہوں
ہر نفس جلوۂ صد رنگ کا عالم ہے پیامؔ
جلوۂ حسن بعنوان دگر رکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.