ہر غزل خواب کی صورت میں ڈھلی لگتی ہے
ہر غزل خواب کی صورت میں ڈھلی لگتی ہے
تیرے احساس میں بھی جادوگری لگتی ہے
مدتوں بعد یہ ساون کو بھلا کیا سوجھی
میری آنکھوں میں تو ہر روز جھڑی لگتی ہے
عشق میں ہو گئی دیوانوں سی حالت میری
موت ہر وقت مرے سر پہ کھڑی لگتی ہے
حسن تعبیر مری آنکھ میں اترا کیسے
تو کوئی حور ہے یا کوئی پری لگتی ہے
دھڑکنیں رقص میں زنجیر زنی کرتی ہیں
اب کہ جذبات میں شوریدہ سری لگتی ہے
بھر دیا میں نے تغزل میں سبھی رنگوں کو
تیری تصویر نگاہوں میں بسی لگتی ہے
بج رہی ہے کوئی پازیب فضا میں شاید
چاند تاروں پہ کوئی شوخ چڑھی لگتی ہے
دل ہے اک دشت کی مانند تمہارا عشبہؔ
تبھی قسمت میں سدا تشنہ لبی لگتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.