ہر گھڑی عافیت ہر گھڑی شکریہ
ہر گھڑی عافیت ہر گھڑی شکریہ
حاصل زندگی آگہی شکریہ
مجھ کو مر کر بھی اک زندگی مل گئی
دوستوں کو دعا شاعری شکریہ
گھر کی دیوار باتیں سمجھنے لگی
اب ضرورت نہیں آپ کی شکریہ
فکر دنیا و دیں اب نہ الجھا مجھے
آخری درگزر آخری شکریہ
در مقفل ہوئے چلمنیں گر گئیں
ایک کھڑکی کھلی رہ گئی شکریہ
ہو چلا ہے یقیں گلستاں ہے مرا
پھول خوشبو صبا چاندنی شکریہ
ڈھونڈ لایا ہوں اقرارؔ پاتال سے
ایک قوس قزح روشنی شکریہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.