ہر گھڑی ایک ہی جیسا کبھی سوچا نہ کرو
ہر گھڑی ایک ہی جیسا کبھی سوچا نہ کرو
وقت ہرجائی ہے تم اس پہ بھروسا نہ کرو
وہ تو بادل ہے کہیں جا کے برس جائے گا
اس قدر ٹوٹ کے اس شخص کو چاہا نہ کرو
یہ بھی ممکن ہے کہ تم ہاتھ جلا لو اپنا
میری ماضی کی کبھی راکھ کریدا نہ کرو
لاکھ اپنے ہوں کسی پل بھی بدل جائیں گے
ریت کے محل پہ اتنا بھی بھروسا نہ کرو
چند کرنیں ہی ترے واسطے کافی ہیں نسیمؔ
خاک ہو جاؤ گے سورج کی تمنا نہ کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.