ہر گھڑی ہوں میں پریشاں رنج و غم میں مبتلا
ہر گھڑی ہوں میں پریشاں رنج و غم میں مبتلا
ہائے یہ کس بے وفا کے ہوں بھرم میں مبتلا
یار کی ترچھی نظر سے اک دفعہ جو پی گیا
پھر ہوا نہ وہ کبھی بھی جام جم میں مبتلا
پا گیا کوئی اسے خود کے ہی اندر جھانک کر
عمر بھر کوئی رہا دیر و حرم میں مبتلا
اس کی وہ پہلی نظر اور آخری میرا سفر
کون ہے ایسا جو کر دے ایک دم میں مبتلا
مل گئی ہے رہنمائی کو شعور آگہی
ہو گیا ہے جب سے جوہرؔ میں سے ہم میں مبتلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.