ہر گھڑی امتحان لیتے ہیں
ہر گھڑی امتحان لیتے ہیں
ساتھ دل کے وہ جان لیتے ہیں
کر گزرتے ہیں ایک دن آخر
دل میں عاشق جو ٹھان لیتے ہیں
اک اشارہ نظر سے ہوتا ہے
جاننے والے جان لیتے ہیں
عقل سے کچھ صلاح ہوتی ہے
پھر کہا دل کا مان لیتے ہیں
روز کس سادگی سے یہ گل رو
بھول کرتے ہیں مان لیتے ہیں
آنکھ تو اے صداؔ نہیں لگتی
یوں ہی چادر سی تان لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.