ہر گھڑی شہر خموشاں کا سماں رہتا ہے
ہر گھڑی شہر خموشاں کا سماں رہتا ہے
دل کی بستی میں شب و روز دھواں رہتا ہے
میری بدلی ہوئی حالت کا بھی مفہوم سمجھ
ان دنوں مجھ سے خفا دشمن جاں رہتا ہے
آئنہ توڑ کے کیوں جوڑ رہے ہیں صاحب
زخم بھر جاتا ہے پر اس کا نشاں رہتا ہے
میرے ویرانے کی افسردہ فضاؤں پہ نہ جا
اس خرابے میں بھی اک شعلہ بجاں رہتا ہے
سرد ہوتا ہی نہیں موسم یخ بستہ میں
میری شریانوں میں جو رقص کناں رہتا ہے
جانے وہ کون سی خوبی کا ہے مالک پیکرؔ
ساری دنیا چلی آتی ہے جہاں رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.