Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر گوشۂ چمن میں نوائے ہزار ہے

ڈی ۔ راج کنول

ہر گوشۂ چمن میں نوائے ہزار ہے

ڈی ۔ راج کنول

MORE BYڈی ۔ راج کنول

    ہر گوشۂ چمن میں نوائے ہزار ہے

    شاید کہ آج آمد فصل بہار ہے

    دائم یہاں خوشی ہے نہ غم پائیدار ہے

    پھر کس لئے جہاں میں بشر سوگوار ہے

    ویسے تو زندگی سے تعلق نہیں رہا

    زندہ ہوں اس لئے کہ ترا انتظار ہے

    ہیں ان کے پاس سارے زمانے کی نعمتیں

    لے دے کے میرے پاس دل داغدار ہے

    میں جانتا ہوں اب وہ نہ آئیں گے لوٹ کر

    وعدے پر ان کے پھر بھی مجھے اعتبار ہے

    لگتا ہے اب قریب ہی منزل ہے دوستو

    چھایا ہوا فضا میں جو گرد و غبار ہے

    دعویٰ تو کر رہے ہیں سبھی ہوش کا کنولؔ

    دیکھو تو ہوش میں بھی کوئی ہوشیار ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے