ہر غنچے کو خم پھول کو پیمانہ بنا دے
ہر غنچے کو خم پھول کو پیمانہ بنا دے
جو چاہے ترا جلوۂ مستانہ بنا دے
مجبور ہوا ہوں خرد و عقل کے ہاتھوں
مجھ کو خرد و عقل سے بیگانہ بنا دے
ہر ذرۂ ہستی کو مرے کیف عطا کر
ٹوٹا ہوا دل ہوں مجھے پیمانہ بنا دے
کچھ سوز بھی کچھ ساز بھی ہو دل کی تڑپ میں
خود شمع اسے خود اسے پروانہ بنا دے
ہے تشنۂ مے آج فضا سارے چمن کی
اپنی نگہ مست کو مے خانہ بنا دے
دینا ہے اگر مجھ کو تو دے درد بھرا دل
پھر دل کو مرے درد کا افسانہ بنا دے
مسلمؔ کو ہے اب ایسے ہی جلوے کی تمنا
وہ جلوہ جو کعبے کو بھی بت خانہ بنا دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.