ہر اک اچھے برے سے واسطہ ہے
ہر اک اچھے برے سے واسطہ ہے
مجھے یہ شہر سارا جانتا ہے
وہ بادل ہوں جو برسے گا یقیناً
مرے رونے میں سب کا فائدہ ہے
یہ سچ ہے تو رگ جاں سے ہے نزدیک
مگر جینا تو میرا مسئلہ ہے
شب فرقت کوئی آئے نہ آئے
سحر ہونے کا خدشہ دوسرا ہے
مجھے اب احتیاطاً خط نہ لکھنا
مرے بیٹے کو پڑھنا آ گیا ہے
تمہیں احساس ہو جائے گا نصرتؔ
یہاں ہر آدمی تم سے بڑا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.