ہر اک دل یہاں ہے محبت سے عاری
ہر اک دل یہاں ہے محبت سے عاری
تمہیں کو مبارک یہ دنیا تمہاری
انہیں ہم سے بڑھ کے ہے غیروں کی پروا
نباہیں گے کب تک ہمیں وضع داری
رہا ہے یہاں پر نہ کوئی رہے گا
جو ہے آج اس کی تو کل اپنی باری
ابھی تک نہ بدلی محبت کی قسمت
ابھی تک محبت میں ہے بے قراری
قدم رنجہ فرما رہے ہیں وہ آخر
خبر لا رہی ہے یہ باد بہاری
قسم ہے یہ تم کو نہ آنسو بہانا
کبھی یاد آئے جو تم کو ہماری
نہ بدلا نہ بدلا حسینوں کا شیوہ
وہی تیر و نشتر وہی دل فگاری
ہوں ممنون احساں خدا جانتا ہے
ہے شامل طبیعت میں بھی شرمساری
ترے سوزؔ کی یوں بسر ہو رہی ہے
نہ غیروں سے مطلب نہ اپنوں سے یاری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.