ہر اک لمحہ نیا اک سانحہ ہے
ہر اک لمحہ نیا اک سانحہ ہے
الٰہی زندگی ہے یا سزا ہے
وہ دیوانہ جو گرویدہ تھا کل تک
ترے کوچے سے دل برداشتہ ہے
نہیں ممنون کوئی بھی کسی کا
جسے دیکھو وہی خود ساختہ ہے
یہاں سب کو پڑی ہے اپنی اپنی
کہو کیا روز محشر آ گیا ہے
نہیں پہچانتا کوئی کسی کو
فقط اک دوسرے کو دیکھتا ہے
ہوائے گرم ہر سو چل رہی ہے
نگر دل کا بہت سنسان سا ہے
کنارے دور ہوتے جا رہے ہیں
سفینہ کون سی جانب چلا ہے
بہت مسرور ہے شارقؔ جہاں میں
تری الفت نے جانے کیا دیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.