ہر اک محفل میں ہے چرچا ہمارا
عجب ہے درد کا قصہ ہمارا
ذرا سا خود کو میں نے چپ کیا تو
بہت اچھا نبھا رشتہ ہمارا
بھلا منزل کہاں سے چین دے گی
کہیں بھی دل نہیں لگتا ہمارا
اسی ڈر سے کمایا ہر طرح سے
کوئی نہ پوچھ لے رتبہ ہمارا
پرانا ہو چکا مجنوں کا قصہ
سو اب صحرا پہ ہے قبضہ ہمارا
ہماری گفتگو ہے صرف ہم سے
بہت ہے مختصر خرچہ ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.