ہر اک مسافر کی آستھا کو بچا لیا ہے
ہر اک مسافر کی آستھا کو بچا لیا ہے
خدا نے طوفاں سے ناخدا کو بچا لیا ہے
ترے اکڑتے ہی جھک کے ملنے سے رک گیا میں
تری انا نے مری انا کو بچا لیا ہے
مرے پکارے بنا ہی تو نے پلٹ کے جاناں
جو دل سے نکلی تھی اس صدا کو بچا لیا ہے
پلک جھپکتے ہی اس بچاری کا قتل ہوتا
نظر جما کر تری ادا کو بچا لیا ہے
غزل نے مدت کے بعد اتر کر نبیلؔ تیری
بنی ہوئی تھی جو اس ہوا کو بچا لیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.