ہر اک روش پہ ترا نقش پا نظر آئے
ہر اک روش پہ ترا نقش پا نظر آئے
چلوں میں کیسے نہ جب راستہ نظر آئے
ہے جیسے جرم کا احساس یا حقیقت ہے
ہر ایک شخص مجھے دیکھتا نظر آئے
کسے خبر کہ فریبی ہے کون مخلص کون
جسے بھی دیکھو وہ یوں تو بھلا نظر آئے
میں راہ زیست پہ ہوں منتظر کھڑی کب سے
کبھی تو کوئی سکوں بیچتا نظر آئے
حمیراؔ ذات کے اس خول سے ذرا نکلو
تو دیکھو چہرہ ہر اک غم زدہ نظر آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.