ہر اک صدا میں یہاں دوسری صدا ہے کوئی
ہر اک صدا میں یہاں دوسری صدا ہے کوئی
ہر ایک لمحہ یہی ڈر بچھڑ رہا ہے کوئی
سراغ پا نہ سکا ڈگمگاتے قدموں کا
ہمارے پیچھے بہت دور تک گیا ہے کوئی
نواح جاں میں عجب چاندنی چمکتی ہے
کہ جیسے روح کے اندر اتر گیا ہے کوئی
ہماری آنکھ اجالوں سے موند کر شاید
ہمارے زخم اندھیروں سے بھر گیا ہے کوئی
سجا لو اس کو یہاں طاق ہر سماعت میں
پھر اس کے بعد بہت دور کی صدا ہے کوئی
دیار جسم میں بس ایک غم کا چہرا ہے
فضا اداس ہے جیسے کہ مر گیا ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.