ہر اک شجر کا بدن بے لباس کر دے گی
ہر اک شجر کا بدن بے لباس کر دے گی
ہوا چلے گی تو منظر اداس کر دے گی
یہ زرد تتلی جو پھولوں کے انتظار میں ہے
کلی کھلے گی تو خوشبو اداس کر دے گی
جب آسماں سے فرشتے زمیں پہ آئیں گے
سنہری دھوپ انہیں بد حواس کر دے گی
برہنہ مچھلیاں تڑپیں گی گرم ساحل پر
کرن کرن انہیں سورج شناس کر دے گی
جب آفتاب سمندر میں ڈوب جائے گا
یہ سرخ چاندنی خالی گلاس کر دے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.