ہر اک سو مسلط ہیں غم کے دھندلکے
ہر اک سو مسلط ہیں غم کے دھندلکے
تو پھر کیوں نہ رہ جائیں آنسو نکل کے
ہم آئینۂ دہر میں دیکھتے ہیں
وہ رنگیں زمانہ یہ خونیں تہلکے
کسی کی جفائیں ارے توبہ توبہ
لگے دل پہ نشتر مگر ہلکے ہلکے
محبت کی منزل بہت پر خطر ہے
اٹھانا قدم اس جگہ تو سنبھل کے
خدا کی قسم ہیں بہت پر معانی
یہ اشعار حسرتؔ تمہاری غزل کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.