ہر اک زبان پہ جاری ہے نام پہلے سے
ہر اک زبان پہ جاری ہے نام پہلے سے
ابھی تم آئے نہیں اور مقام پہلے سے
اسی لیے تو اسے وار کرنے دینا ہے
کہ لے چکا ہوں کوئی انتقام پہلے سے
ابھی تو ٹھیک سے ڈھلتے نہیں ہیں سائے بھی
منائی جا چکی ہوتی ہے شام پہلے سے
پہنچ رہے ہیں جہاں شاہزادے اس کے لیے
کھڑا ہوا ہے وہاں اک غلام پہلے سے
میں شعر کہتے ہوئے احتیاط کرتا ہوں
کہیں کیا نہ گیا ہو یہ کام پہلے سے
حسینؓ بعد میں پہنچے میان کرب و بلا
لکھا ہوا تھا خدا نے سلام پہلے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.