ہر جگہ بس یہی تو ہوتا ہے
ہر جگہ بس یہی تو ہوتا ہے
آدمی آدمی کو روتا ہے
کیا ضروری ہے یاد ہی آئے
دل ہے یہ بے سبب بھی روتا ہے
یاد آنسو نہ بن سکے جس دن
شام پر کتنا بوجھ ہوتا ہے
یہ مزاجوں کا کھیل ہے سارا
ایک ہنستا ہے ایک روتا ہے
ہاتھ اٹھ جائیں بس دعا کے لئے
کچھ نہ کچھ تو ضروری ہوتا ہے
سب مفادات کے کرشمے ہیں
کون کس کے قریب ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.