ہر جگہ خود کو ڈھونڈھتا ہوں میں
ایک مدت سے لاپتہ ہوں میں
تو کبھی سوچ بھی نہیں سکتا
کس قدر تجھ کو سوچتا ہوں میں
خواب آتا ہے جب بھی جینے کا
اپنی آنکھوں کو چومتا ہوں میں
بیٹھ جاتا ہے دل رقیبوں کا
جب ترے ساتھ بیٹھتا ہوں میں
تو مسلط ہے سوچ پر میری
تیرے لہجے میں بولتا ہوں میں
تیرا چہرہ دکھائی دیتا ہے
جب بھی آئینہ دیکھتا ہوں میں
جنگ کیسی انا سے ہے کاشفؔ
جیتتا ہوں نہ ہارتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.