ہر کسی در پہ کہاں سجدہ روا رکھتے ہیں
ہر کسی در پہ کہاں سجدہ روا رکھتے ہیں
ہم موحد ہیں فقط ایک خدا رکھتے ہیں
وہ کڑی دھوپ میں رحمت کی گھٹا رکھتے ہیں
سر پہ ماں باپ کی جو لوگ دعا رکھتے ہیں
داغ دامن پہ نہیں نقش وفا رکھتے ہیں
ہم محبان وطن اجلی قبا رکھتے ہیں
زخم جو تو نے دیا دل میں سجا رکھتے ہیں
لذت کرب کے ناخن سے ہرا رکھتے ہیں
تم تو پھر اپنے ہو اپنوں سے عداوت کیسی
ہم تو دشمن پہ بھی دروازہ کھلا رکھتے ہیں
جگمگا اٹھتا ہے تاریک مقدر ان کا
خون اپنا جو چراغوں میں بھرا رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.