ہر کسی میں وفا نہیں ہوتی
ہر کسی میں وفا نہیں ہوتی
ہر نظر آئنہ نہیں ہوتی
دل وہ انمول شے ہے دنیا میں
جس کی قیمت ادا نہیں ہوتی
نیتوں میں اگر ہو کھوٹ کوئی
کار آمد دعا نہیں ہوتی
جاری رہتا ہے یہ زمانے میں
ظلم کی انتہا نہیں ہوتی
کوئی ہمدم اگر میسر ہو
زیست بے آسرا نہیں ہوتی
بس اسی بات کا تو رونا ہے
مجرموں کو سزا نہیں ہوتی
یہ ہے میرا مشاہدہ زرقاؔ
ہر نظر میں حیا نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.