ہر کسی سے تو محبت نہیں ہوتی مجھ سے
ہر کسی سے تو محبت نہیں ہوتی مجھ سے
اور تبدیل یہ عادت نہیں ہوتی مجھ سے
اپنی وحشت کا سبب خوب سمجھتا ہوں مگر
کوئی پوچھے تو وضاحت نہیں ہوتی مجھ سے
اک فقط وہ ہے مری ساری خرابی کا سبب
اک فقط اس سے شکایت نہیں ہوتی مجھ سے
مجھ کو ہر گام پہ رہتی ہے ضرورت اپنی
اور پوری یہ ضرورت نہیں ہوتی مجھ سے
تیرگی تھوڑی بہت پھر بھی میں کر لیتا ہوں
روشنی تو کسی صورت نہیں ہوتی مجھ سے
عمر در عمر یوں بے رنگ ہوا جاتا ہوں
اپنے رنگوں کی حفاظت نہیں ہوتی مجھ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.