Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر لحظہ تماشائے دگر دیکھ رہے ہیں

سید صفدر حسین

ہر لحظہ تماشائے دگر دیکھ رہے ہیں

سید صفدر حسین

MORE BYسید صفدر حسین

    ہر لحظہ تماشائے دگر دیکھ رہے ہیں

    بنتے ہوئے قطروں کو گہر دیکھ رہے ہیں

    تنظیم تری اہل نظر دیکھ رہے ہیں

    کانٹوں میں نمود گل تر دیکھ رہے ہیں

    چونکی ہیں ابھی نیند میں ڈوبی ہوئی آنکھیں

    کھلتے ہوئے میخانے کا در دیکھ رہے ہیں

    اب گرد کف پا ہیں دیار مہ و انجم

    قدسی مری پرواز نظر دیکھ رہے ہیں

    رخ چھوٹے ہوئے مسکن آدم کی طرف ہے

    افلاک نشیں عزم بشر دیکھ رہے ہیں

    چھٹکی ترے مکھڑے کی ہے یہ چاندنی جب سے

    ہم شام میں انداز سحر ریکھ رہے ہیں

    اللہ رے ترے عارض تاباں کی تجلی

    دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں

    ہم اپنے ہی قدموں کی تجلی کا تماشا

    تا منزل خورشید و قمر دیکھ رہے ہیں

    کچھ لوگ ہوئے شوق سے خود زینت آتش

    کچھ لوگ تماشائے شرر دیکھ رہے ہیں

    ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں معصوم شرارت

    نیرنگ ادا شام و سحر دیکھ رہے ہیں

    اللہ غنی حسن نظر کا یہ کرشمہ

    آنکھیں ہیں کدھر اور کدھر دیکھ رہے ہیں

    طاقوں سے گرے جاتے ہیں اصنام خیالی

    ہم بت شکنی ہائے نظر دیکھ رہے ہیں

    اے نبض دو عالم تری رفتار میں صفدرؔ

    آج اپنے ترانوں کا اثر دیکھ رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے