ہر لمحہ انتظار کے دن یاد کیجئے
دلچسپ معلومات
(خمار کی غزل سے متاثر ہوکر)
ہر لمحہ انتظار کے دن یاد کیجئے
گر ہو سکے تو پیار کے دن یاد کیجئے
کوشش ہے کیوں کرم کی طبیعت کے بر خلاف
وہ جبر و اختیار کے دن یاد کیجئے
دنیا سے بے نیاز خزاؤں کے بعد بھی
گزرے ہیں جو بہار کے دن یاد کیجئے
تم نے کئے تھے عزم محبت کے بعد جو
اس قول اور قرار کے دن یاد کیجئے
جب آپ کے مزاج پہ ملنا بھی بار تھا
بے وجہ افتخار کے دن یاد کیجئے
بے اختیاریوں پہ وصیہؔ کو ناز تھا
اور اپنے اختیار کے دن یاد کیجئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.