ہر منحرف نگاہ کو قائل کیا گیا
ہر منحرف نگاہ کو قائل کیا گیا
چہرہ لگا کے چہرے پہ مائل کیا گیا
تب جا کے تیری دید کے سکے عطا ہوئے
آنکھوں کو پہلے کاسۂ سائل کیا گیا
دانشوروں کو کام تو دینا تھا اس لیے
جتنے بھی حل تھے سب کو مسائل کیا گیا
ہم کو ہمارے شعر سنائے گئے ہیں دوست
ہم کو ہماری تیغ سے گھائل کیا گیا
اک نامراد دل کی اطاعت کے نام پر
اچھے بھلے دماغ کو زائل کیا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.