ہر نفس بار گراں جس کے اثر سے گزرے
ہر نفس بار گراں جس کے اثر سے گزرے
یہ نہ ہو پھر وہی طوفان ادھر سے گزرے
خود فریبئ طلب کہتی رہی جس کو وطن
اجنبی ہم رہے جس راہ گزر سے گزرے
خیر مقدم کو جہاں سوچا تھا دنیا ہوگی
دیکھا تک بھی نہ کسی نے جب ادھر سے گزرے
جس میں کچھ بھی نہیں اظہار تأسف کے سوا
ہم اب ایسے سفر عزم سفر سے گزرے
جذبۂ دل وہ نہیں جس میں کشاکش ہی ہو
موج دل کیا نہ تلاطم نہ بھنور سے گزرے
نا شناس درم و نرخ ملے لوگ زبیرؔ
لئے سرمایہ محبت کا جدھر سے گزرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.