ہر نفس حالت سفر میں ہوں
ہر نفس حالت سفر میں ہوں
اور بظاہر میں اپنے گھر میں ہوں
عکس میرا بھی آئنے میں ہے
میں بھی اک چشم معتبر میں ہوں
گیلی مٹی کی طرح میں شاید
آج بھی دست کوزہ گر میں ہوں
ایسا لگتا ہے جیسے مدت سے
زندگی میں تری نظر میں ہوں
دشت میں بو رہا ہوں شاخ گل
آج تک خواب کے اثر میں ہوں
ہیچ لگتی ہے رازؔ ہر وسعت
جانے کس زعم بال و پر میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.