ہر نیا موڑ ہے جادہ مری منزل تو نہیں
ہر نیا موڑ ہے جادہ مری منزل تو نہیں
جو تمنا ہے مرے دل میں وہ حاصل تو نہیں
کس لئے آپ کو اندیشۂ رسوائی ہے
درمیاں آپ کے میرے کوئی حائل تو نہیں
میری بربادی کا احساس تجھے کیسے ہوا
تیرے پہلو میں مرا ٹوٹا ہوا دل تو نہیں
کس لئے آپ کو یہ شوق خود آرائی ہے
آئنہ سامنے ہے کوئی مقابل تو نہیں
آپ کیوں اتنے پریشان نظر آتے ہیں
اپنی محفل ہے کسی اور کی محفل تو نہیں
یہ وہی کہتے ہیں معلوم نہیں جن کو رضاؔ
عشق کرنا بہت آسان ہے مشکل تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.