ہر پل تھا لالہ زار ابھی کل کی بات ہے
ہر پل تھا لالہ زار ابھی کل کی بات ہے
ہر گل پہ تھا نکھار ابھی کل کی بات ہے
جو دیکھتے ہیں چشم حقارت سے اب مجھے
کرتے تھے مجھ سے پیار ابھی کل کی بات ہے
میرے چمن میں کس لئے پابندیاں ہیں آج
تھا مجھ کو اختیار ابھی کل کی بات ہے
جو دیکھ کر نگاہ بچا کر چلے گئے
کرتے تھے انتظار ابھی کل کی بات ہے
رمنؔ کو اب بھی اپنی محبت پہ ناز ہے
تم با وفا تھے یار ابھی کل کی بات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.