ہر پھول پہ مالی کا اجارہ نہیں ہوتا
ہر پھول پہ مالی کا اجارہ نہیں ہوتا
ہر شاخ پہ چڑیوں کا بسیرا نہیں ہوتا
آ جاتے تھے پہلے جو مداری نہیں آتے
اب گاؤں کی گلیوں میں تماشا نہیں ہوتا
اب تازہ گلابوں سے بھی خوشبو نہیں آتی
موسم بھی بہاروں کا سہانا نہیں ہوتا
مفلس پہ امیروں کی عنایت نہیں ہوتی
مجلس میں غریبوں کا ٹھکانا نہیں ہوتا
مل بیٹھ کے حقے کی روایت نہیں باقی
اب گاؤں میں دکھ درد پہ چرچا نہیں ہوتا
ہر بار میسر ہو سہولت نہیں ممکن
آسانی سے ہر کام ہمیشہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.