ہر قدم دعاؤں میں میرے ساتھ چلتی ہے
ہر قدم دعاؤں میں میرے ساتھ چلتی ہے
تب لکیر قسمت کی خود بخود بدلتی ہے
خود بخود بڑھے گا قد ہاتھ میں ہنر ہو تو
اک ہنر سے ہی سب کو کامیابی ملتی ہے
جب سے کامیابی نے میرے ہیں قدم چومے
کیا بتاؤں یہ دنیا کتنا مجھ سے جلتی ہے
بات یہ زمانے کو کیوں سمجھ نہیں آتی
ہو دعا جو ماں کی تو ہر بلا ہی ٹلتی ہے
عائشہؔ نہیں ملتا اب سکوں بنا ماں کے
آج بھی کمی ان کی مجھ کو بے جا کھلتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.