ہر قدم پر رنگ دنیا دیکھنا اور سوچنا
ہر قدم پر رنگ دنیا دیکھنا اور سوچنا
مشغلہ ٹھہرا تماشہ دیکھنا اور سوچنا
پھوٹتی ہیں کس تسلسل سے شعاعیں حسن کی
اک نظر تیرا سراپا دیکھنا اور سوچنا
جھانکتے رہنا تری محفل کی اک اک آنکھ میں
اور پھر اک ایک چہرہ دیکھنا اور سوچنا
کس قدر بے ساختہ پن چاہتی ہے زندگی
شاخ سے اڑتا پرندہ دیکھنا اور سوچنا
اک طرف آتش بپا آبادیوں کے سلسلے
اک طرف رفتار صحرا دیکھنا اور سوچنا
اس کو بے سمتی کہوں یا اپنا انداز نظر
ایک بے عنوان رستہ دیکھنا اور سوچنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.