ہر قدم راہ وفا ڈھونڈنے والا تیرا
اب کہاں جائے بتا چاہنے والا تیرا
جانے والے نے تو ہر گام پہ مڑ کر دیکھا
اک اشارہ نہ ملا روکنے والا تیرا
اہل ساحل یہ کہیں دیکھ کے طغیانی کو
اب کنارے نہ لگا ڈوبنے والا تیرا
سانحہ ہے کوئی صیاد کے پیچھے پیچھے
بچ نہ پائے گا برا سوچنے والا تیرا
دیکھ سکتی نہیں دنیا تو شکایت کیسی
دیکھتا ہے وہ سبھی دیکھنے والا تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.