ہر راہ اپنی راہ گزر ہے مسافرو
ہر راہ اپنی راہ گزر ہے مسافرو
موہوم پھر بھی اپنا سفر ہے مسافرو
مجھ سے ہی ملتا جلتا کوئی شخص تھا یہاں
مجھ کو بتاؤ اب وہ کدھر ہے مسافرو
جلتی ہوئی ہواؤں سے ہر شے جلی مگر
شاداب میرے غم کا شجر ہے مسافرو
ملتا بہت ہے دل سے چلو دم لیں اب وہیں
آگے جو ایک اجڑا نگر ہے مسافرو
بستی اداس راستے چپ شہر میں سکوت
یہ کس کے قافلے کا اثر ہے مسافرو
پر نور ایک چہرہ ہے پوچھو تو اس سے کیوں
دل بے نیاز نور سحر ہے مسافرو
اپنے سفر کا قصہ سناتا شعیبؔ بھی
کس کو مگر کسی کی خبر ہے مسافرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.