ہر رات ستاروں کا سفر میرے لئے ہے
ہر رات ستاروں کا سفر میرے لئے ہے
ہر روز نئی تازہ سحر میرے لئے ہے
اک شہر طلسمات مجھے ڈھونڈ رہا ہے
بے چین کوئی راہ گزر میرے لئے ہے
جب چاہوں تخیل سے کسی دور میں جی لوں
لمحوں میں یہ صدیوں کا سفر میرے لئے ہے
کہتے ہیں سمندر میں کئی راز چھپے ہیں
سندیس لئے کوئی بھنور میرے لئے ہے
گزرے ہوئے فنکاروں کی میراث ملی ہے
ان سب کی ریاضت کا ثمر میرے لئے ہے
شکوے تو بہت تجھ سے ہیں اے جان مگر تو
چھتنار محبت کا شجر میرے لئے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.