Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر صاحب جمال کے دل کا مکین ہے

شاداب جاوید

ہر صاحب جمال کے دل کا مکین ہے

شاداب جاوید

MORE BYشاداب جاوید

    ہر صاحب جمال کے دل کا مکین ہے

    محفل میں ایک شخص جو گوشہ‌ نشین ہے

    سوئی بھی ڈھونڈ لائی ہے دھاگا بھی فارحہ

    اور جون ہے کہ اپنی ہی دنیا میں لین ہے

    دنیا ہمارے بیچ معلق ہے اس طرح

    جس طرح عین و قاف کے مابین شین ہے

    فرہاد کارخانے میں تیشے گلاتا ہے

    اور قیس اپنے شہر میں سب سے ذہین ہے

    جس کے لئے بنا ہے اسی کام کا نہیں

    انسان اپنے وقت کی بگڑی مشین ہے

    میں آزما تو لوں مرے کچھ دوستوں کو پر

    کچھ دوستوں کا گھر ہی مری آستین ہے

    جو تیرا ہو گیا وہ کسی کا نہیں ہوا

    اے موت با لیقین تو بے حد حسین ہے

    اک آرزو کا جسم ابھی بھی ہوا میں ہے

    اور ایک آرزو ہے جو زیر زمین ہے

    جو تجھ کو چاہتے ہیں انہیں چاہتا ہوں میں

    مجھ کو یہی سکھایا گیا ہے یہ دین ہے

    تم کیا کسی بہار میں شادابؔ ہو سکے

    تم جھوٹ بولتے تھے کہ موسم حسین ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے