ہر صدی میں قصۂ منصور دہرایا گیا
سچ کہا جس نے اسے سولی پہ لٹکایا گیا
ہم پہ ہی صدیوں سے ہیں ظلم و ستم جبر و الم
اور ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرایا گیا
ہر زمانے میں ملے گا اک صداقت کا نقیب
ہر زمانے میں اسے ہی طوق پہنایا گیا
رخ بدل کر آندھیاں حالات کی اٹھتی رہیں
عزم میں میرے نہ کوئی فرق بھی پایا گیا
کیا سنائیں ہم شکست دل کا افسانہ جمالؔ
یہ وہ شیشہ ہے جو ہر پتھر سے ٹکرایا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.